مہر خبررساں ایجنسی نے چینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صوبے ہونان کے ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 5افراد آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آگ ڈانگ کو کاؤنٹی کے شی جیانگ ٹاؤن کے ایک گھر میں بھڑک اٹھی جس سے گھر میں افراتفری پھیل گئی جبکہ ایک شخص نے اسی افراتفری میں بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی جس پر اسے شدید زخم آئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے اس زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اس کے علاوہ بلڈنگ کے اندر سے3مزید افراد کی لاشیں ملیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، ادھر پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ